انیس قائم خانی اور عثمان معظم کی درخواست ضمانت پر نوٹس

انیس قائم خانی اور عثمان معظم کی درخواست ضمانت پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور عثمان معظم کی درخواست ضمانت پر استغاثہ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی اور عثمان معظم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کر دئیے ۔انیس قائم خانی اورعثمان معظم نے اے ٹی سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ دونوں ملزموں پر دہشت گردوں کا ہسپتال میں علاج کرانے کا الزام ہے ۔ دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں نارتھ کراچی سے چند ماہ قبل لاپتہ تجمل شہباز کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے ایس ایس پی ، سی آئی ڈی گارڈن اور راجہ عمر خطاب کو 17 اگست کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔