جہلم ٗڈاکٹروں کی غفلت،پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق

جہلم ٗڈاکٹروں کی غفلت،پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (این این آئی)جہلم میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کی ہلاکت کیخلاف ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اطلاعا ت کے مطابق 40 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فرزانہ چند ماہ پہلے اپنے بہن بھائیوں سے ملنے جہلم آئی تھی ٗخاتون کی طبیعت خراب ہونے پر اسے سول ہسپتال جہلم منتقل کیا گیاجہاں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر خاتون جاں بحق ہوگئی ٗخاتون کی ہلاکت پرورثا نے ہسپتال میں احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ مریضہ اسٹریچر پر تڑپتی رہی اور لیڈی ڈاکٹر مریضہ کو چیک کرنے کی بجائے فون پر مصروف رہی۔ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی جو 24گھنٹوں میں رپورٹ ایم ایس کو پیش کرے گی۔