نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر کی گاڑی کو آگ لگادی

نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر کی گاڑی کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقہ تہکال پلوسئی میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اعلیٰ آفیسر کی گاڑی کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ ملزمان آفیسر کیلئے دھمکی آمیز خط چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے خط کو تحویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی تھانہ تہکال پولیس کے مطابق میجر شہزاد ولد امان اللہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے واپس آیا ہے گزشتہ روز اس نے اپنے مکان کی گیٹ کے ساتھ گاڑی کھڑی کی تھی جسے نامعلوم افراد نے آگ لگا دی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی ایک تحریری خط گھر کی دہلیز پر چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔