واپڈا جہانگیرہ کا بجلی چورں کے خلاف کریک ڈاؤن،درجنوں کنکشن کاٹ دیئے
شیدو(نمائندہ پاکستان)واپڈا جہانگیرہ کا بجلی چورں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔درجنوں کنکشن کاٹ دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن جہانگیرہ کے ایس ڈی او عباس علی شاہ کے نگرانی میں پیسکو چیف انوارالحق اور ایکس سی این نوشہرہ کینٹ جاوید اقبال کی ہدایت پر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نظا م پور کے علاقہ تنگ پیران ،پیران بالا،سڑہ تویا اور نمل بالا میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کیا جس میں تنگ پیران ،سڑہ تویا اور پیران بالا میں عدم ادائیگی کی وجہ سے درجنوں کنکشن کاٹ دیئے گئے ۔جبکہ نمل بالا میں کنڈا مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور درجنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا جہانگیرہ عباس علی شاہ نے کہا کہ بجلی چوری کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جائے گی اور بجلی چورں کے خلاف اب تسلسل کے ساتھ کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چند بجلی چور پوری قوم کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اس لیے عوام کو بجلی کی چوری روکنے کے واپڈا اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ۔