مہمند ایجنسی ، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لواحقین میں چیکس تقسیم

مہمند ایجنسی ، دہشتگردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے لواحقین میں چیکس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، دہشت گردی واقعات میں سویلین اور سرکاری شہداء اور زخمیوں میں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم۔ پی اے مہمند ، ایم این اے اور مہمند رائفلز حکام نے 30 سویلین، 5 لیویز اور خاصہ دار شہداء اور 15 زخمیوں کے ورثاء کو چیکس حوالے کردئیے۔ غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لوحقین میں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اس حوالے سے ایک پرسادہ اور پر وقار تقریب غلنئی جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر، ایم این اے بلال رحمان، مہمند رائفلز کے کیپٹن فرازاور اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر نے 5 لیویز و خاصہ دارشہداء کے لئے فی کس تیس تیس لاکھ روپے، 30 سویلین شہداء کو فی کس تین تین لاکھ روپے اور 15 زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے یعنی مجموعی طور پر دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے چیک ان کے مرد و خواتین ورثاء اور لواحقین کے حوالے کر دئیے۔ اس موقعہ پر غمزدہ خاندانو ں سے تعزیت کا اظہار کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی۔پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روپے قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں مگر امدادی رقوم اور معاوضے حکومت کی طرف سے امن کے لئے قربانی دینے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار ہے۔ حکومت شہداء اورزخمیوں کے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور وسائل کے مطابق ان کی امداد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔