رستم میں بدقماش عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن ،10 اشتہاری گرفتار

رستم میں بدقماش عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن ،10 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم پولیس نے گرینڈ اپریشن کے دوران 10اشتہاری دھر لئے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے حصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن کے دوران ایس پی شفیع اللہ خان گندا پور ، ڈی ایس پی سرکل فضل واحد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او رستم مقدم خان ، اے ایس آئی شیخ ساجد خان ، محمد عامر کان کے علاوہ دیگر نفری کے ہمراہ چھاپہ زنی اور ناکوں کے دوران 10 اشتہاری دھر لئے ملزمان کے قبضے سے 6کلاشنکوف ، 3کالا کوف، 4بندوق چھریدار، 30عد د پستول ،8بوتل شراب، مختلف ساخت کے 510کارتوس اور اعلیٰ کولٹی کے 6کلو 500گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیئے جبکہ انسداد کاروائی کے مرتکب 105ملزمان گرفتار کرکے علاقائی جوڈیشنل جج کی عدالت میں پیش کر دیئے گئے اور دفعہ 109کے تخت 11ملزمان گرفتار کرکے سرکاری مہمان بنا دیئے۔ ایس ایچ او تھانہ رستم مقدم خان نے مقامی صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس کے علاوہ بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے تین سرکردہ ملزمان گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 3عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل ،4سرقہ شدہ قیمتی موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف چھاپے لگائے جا رہے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر اندر اس گروہ کے تمام ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کرونگا۔۔