شہریوں کو بغیر ویزہ سفر کی اجازت نہ ملنے پر مہاجرین کے معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو گا
انقرہ ( آئی این پی )ترک وزیر خارجہ نے کہاہے کہ اگر یورپی یونین نے ترک شہریوں کے لیے بغیر ویزا یورپی ممالک میں سفر کی اجارت نہ دی تو ان کا ملک مہاجرین سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے ترک شہریوں کے لیے بغیر ویزا یورپی ممالک میں سفر کی اجارت نہ دی تو ان کا ملک مہاجرین سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔یورپی یونین کا مطالبہ ہے کہ ترکی دہشت گردی سے متعلق اپنے متنازعہ قوانین میں ترامیم کرے تبھی اس کے شہریوں کو یورپی یونین کے ممالک میں قلیل مدت کے لیے بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے۔