،ساہیوال این اے 162کے ضمنی الیکشن کی پولنگ 19ستمبر کو ہوگی
ساہیوال (اے این این)قومی اسمبلی کے ضلع ساہیوال این اے 162کے ضمنی الیکشن کی پولنگ 19ستمبر کو ہوگی اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے شیڈول کا اعلان 8اگست کو جاری کر دیا جائے گا ۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے کی بنا پر الیکشن ٹربیونل ملتان نے 6مئی 2015کو نا اہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد رائے حسن نواز نے سپریم کورٹ میں اپیل کر کے حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا لیکن 7مئی 2016کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو بر قرار رکھا اور اپیل مسترد کردی ۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول جاری کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں صوبوں کے ارکان پورے نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا اب 19ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا اور8اگست کو الیکشن کمیشن شیڈول جاری کر دے گا۔