راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی15ملزمان گرفتار
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے15ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے2175گرام چرس ، 1435گرام ہیروئن ، 10بوتل شراب، 05لیٹر کھلی شراب ،02شرابی، 01عدد ریوالور 32بور معہ 06روند ، 02عدد رائفل 44بور ، 01عدد رائفل 7-MMمعہ 04روند ، 01عدد کلاشنکوف معہ 05روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے شاہد اللہ سے 525گرام چرس ، تھانہ مورگاہ پولیس نے یاسر محمود سے 1130گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے راشد سے 520گرام چرس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے محمد اشفاق سے 1435گرام ہیروئن ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے بابر علی سے 01بوتل شراب ، تھانہ جاتلی پولیس نے ذیشان اور ہاشم عباس سے 09بوتل شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے احسن نواز سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ وارث خان پولیس نے عدنان شہزاد اور عدیل شہزاد کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ تھانہ پیرودہائی پولیس نے آصف سے 01عدد پستول 30بورمعہ 03روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے رسول خان سے 01ریوالور 32بور معہ 06روند ، قادر خان سے 02عدد رائفل 44بور ، خدا نور سے 01عدد رائفل 7-MMمعہ 04روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے تنویر علی سے 01عدد کلاشنکوف معہ 05روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔