دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نقول تقسیم
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے دھماکہ خیز مواد کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے نقول تقسیم کردیں اور نو اگست کی تاریخ فرد جرم کیلئے مقرر کردی ۔ملزم وقاص کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔