دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔فاضل عدالت نے تھانہ وارث خان اور تھانہ گنجمنڈی میں ملزم عابد علی کے خلاف بھتہ وصولی کے دو الگ الگ مقدمات کی سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی ،تھانہ جاتلی کے پولیس مزاحمت کیس میں ملزمان محمد عثمان وغیرہ کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت آٹھ اگست جبکہ ملزمان سکینہ بی بی وغیرہ کے خلاف تھانہ چوٹالہ کے پولیس مزاحمت کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت گیارہ اگست تک ملتوی کردی ہے۔