راولپنڈی،پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 9ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے کرایہ دار منظور ، فرحان علی ، واجد خان اور زیارت گل ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے مکان مالک عارف اور کرایہ دار سہیل اختر اور ملک سعید ، تھانہ صدر واہ پولیس نے کرایہ دار نعیم اور شاہد محمود کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔