رستم ،بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا

رستم ،بھانجے نے ماموں کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم (نمائندہ پاکستان) رستم میں نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ۔ واقعات کے مطابق مسمی فحون خان ولد یوسف شاہ سکنہ لنڈی رستم نے بحالت مجروحیت تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا کہ اسی دوران میرا بھانجہ مسمی سہیل ولد میر فراش نے مجھ پر کلاشنکوف سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میں شدید زخمی ہو گیا ۔ بعد از اس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔