شبقدر میں فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
شبقدر( نمائندہ خصوصی) تھانہ شبقدر کے علاقہ ارٹ کندے میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں مقامی شخص قتل ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر تھانہ کے حدود ارٹ کندے میں دیرینہ دشمنی کے بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت عرف گجر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر علاج معالجے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس تھانہ شبقدر نے مقتول کے ورثاء کی ایماء پر ملزمان افسر ۔ اکبر اور خانوادہ پسران حکیم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔