ڈیرہ ،اسٹیشن کمانڈر کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ ،اسٹیشن کمانڈر کا ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد عاطف منشاء نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل ڈیرہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل اور کرنل اسرار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد عاطف منشاء نے جیل کے مختلف سیکورٹی پوائنٹس کا معائینہ کیا اور ان پوائنٹس پر سیکورٹی کے حوالے سے بعض ہدایت بھی جاری کیں۔سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل نے ان کو جیل کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر نے جیل کی سیکورٹی پر مامور پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری میں کمی کا نوٹس بھی لیا ۔اور اس سلسلے میں نفری کی کمی کو دور کرنے اورجیل انتظامیہ کی درخواست پر سیکورٹی کے حوالے سے آلات میہا کرنے کا وعدہ کیا ۔انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی انتظامات کو سراہا ۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد عاطف منشاء نے کہا کہ پاک فوج سیکورٹی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔