تخت بھائی ،جعلی کرنسی رکھنے والا نو سر باز گرفتار ،84 ہزار برآمد
تخت بھائی( نامہ نگار)لوند خوڑپولیس نے جعلی کرنسی بیچنے والے نو سر باز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قبضے سے 84ہزار جعلی کر نسی برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق لوند خوڑپولیس کے علاقہ عمر آباد پولیس پو سٹ کے انچارج اے ایس آئی جاوید خان کو اطلاع ملی کہ خالد ولد محمد سید سکنہ حال سرور آباد جلالہ نامی شخص کے پاس84ہزار جعلی کرنسی موجود ہیں جو وہ مختلف لو گو ں کے زر یعے تبدیل کر تا ہیں ۔جس پر پولیس نے مو قع پر چھا پہ ما ر کر نو سر باز خا لدکو84ہزار جعلی پا کستا نی کر نسی سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 489bکے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس زرائع کے مطابق گر فتار نو سر باز خالد 84ہزار جعلی کرنسی 30ہزار اصلی کرنسی میں خرید کر روزانہ مختلف بازاروں میں تبد یل کر تا تھا۔