نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کا جعلی کھاد بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں عرصہ دراز سے قائم جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ سینکڑوں کی تعداد میں جعلی کھاد کی بوریاں برآمد فیکٹری منیجرسمیت کئی افراد گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئیے ضلعی انتظامیہ نے جعلی کھاد کو بھی قبضے میں لیکر فیکٹری سیل کردی جبکہ فیکٹری مالک فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ افتخار عالم کو شکایت ملی کہ نوشہرہ کے علاقہ بارہ بانڈہ میں عرصہ دراز سے جعلی کھاد بنانے کی فیکٹری قائم ہے اور کسانوں پر جعلی کھاد یوریا فروخت کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی نوشہرہ افتخار عالم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تنویر خان کو ہدایت جاری کی جس پر انہوں نے مقامی پولیس کے ہمراہ جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر فیکٹری سے 300 جعلی کھاد کی بوریاں برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی جبکہ فیکٹری منیجر ابوبکر سمیت کئی افراد حراست میں لیکر گرفتار کرلئے واضح رہے کہ جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری کے مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔