کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے حکومت کا موقف درست تھا ،حبیب الرحمان

کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے حکومت کا موقف درست تھا ،حبیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)صوبہ خیبر پختونخواکے وزیر زکواۃ ،اوقاف، و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے ملاکنڈ ڈویژن سمیت خیبر پختونخواکے زیر انتظام قبائلی علاقوں (پاٹا) میں کسٹم ٹیکس کے نفاذکا فیصلہ واپس لینے کو خوش آئند قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے حکومت خیبر پختونخوا کا موقف درست تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے ملاکنڈ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب عوامی حکومت اپنے عوام کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اورموجودہ صوبائی حکومت نے وفا قی حکومت کو ایکٹ کے حوالے سے فیصلہ واپس لینے پر مجبو کر دیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ملاکنڈ کے عوام کا ایکٹ واپسی کا مطالبہ جائز تھا اس لئے صوبائی حکومت نے اپنے صوبے کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا اور انشاء اﷲ آئندہ بھی حکومت عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور نہ ہی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منافی فیصلہ کرنے کی کسی کو اجازت دے گی۔