مولانا گوہر شاہ کی کوششوں سے گیس کے مسئلے حل ہوئے ،عطاء اللہ
چارسدہ (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے وفاقی حکومت سے سوئی گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے دو کروڑ روپے کا گرانٹ منظور کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ مولانا گوہر شاہ کی کوششوں سے بجلی کے مسائل بھی حل ہو جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے السلام ضلع چارسدہ کے پریس سیکرٹری عطاء اللہ اور یونین کونسل رجڑ سے پارٹی کارکنوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ عطاء اللہ اور دیگر نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اسمبلی فلور پر اور اسمبلی کے باہر بھر پور کوششیں کر رہے ہیں ۔ حلقہ نیابت میں نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب ، نئے فیڈڑز کی تنصیب ، پاسپورٹ آفیس کا قیام مولانا سید گوہر شاہ کے مرہون منت ہے ۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ علاقے میں سوئی گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے مولانا گوہر شاہ نے سوئی گیس کے مد میں مزید دو کروڑ روپے منظور کئے جس پر چارسدہ کے عوام ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔