،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس

،قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی، لاہور ( پ ر) قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے قائد اعظم یونیورسٹی ایلومنائی ایسوسی ایشن لاہور چیپٹرکا اہم اجلاس پروفیسر تنویر صادق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق سٹو ڈنٹس نے بھر پور شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ستمبر کے وسط میں یونیورسٹی آف ایجو کیشن لاہور میں قائد اعظم یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کے سلسلہ میں اہم تقریب منعقد ہوگی جس میں قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹس جو کہ اہم عہدوں پرفائز ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ،اس موقع پر پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو کہ لاہور اور گردو نواح کے شہروں میں ممبر سازی کرے گی اور گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے معاونت کے فرائض سر انجام دے گی ۔

،اس موقع پر ایلومنائی ایسوی ایشن کے سیکر ٹری جنرل محمد مرتضیٰ نور نے ایلومنائی ایسو سی ایشن کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن مستحق طلبا ء کی سکالر شپ اور فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کی ملازمت کے حصول جیسی کئی خدمات سر انجام دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایلومنائی ایسوسی ایشن اپنی مادر علمی کے مسائل کے حل کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی 50سالہ گراں قدر خدمات کے اعتراف میں وفاقی حکومت یونیورسٹی کے لئے سپیشل پیکج کا اعلان کرے ، ان کی جانب سے یونیورسٹی کو فلیگ شپ کیمپس قرار دئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ،اجلاس میں وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف اعظم ،چیف آرگنائزر ایلومنائی محمد آصف ،سینئر ممبران طارق خورشید ،محمود کریم قریشی ،راجہ مبین ،رانا اسلام ،عمران سعید خان ودیگر نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر ممتاز اینکر نسیم زاہرا کی والدہ اور رانا ریاض سعید کے بھائی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔