حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامشورو روڈ پر مسافربس اور ٹرک میں تصاد م کے نتیجے میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بدقسمت بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جارہی تھی ، اورسامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکراگئی۔ زخمیوں کو جامشورواور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔