سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے: چوہدری نثار

سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے: چوہدری نثار
سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے سندھ میں رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بننے دیں گے اور رینجرز صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ  میں ہے اس لیے نوٹیفکیشن صوبہ بھر کے لیے ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت آج کے اجلاس میں کئی اہم معاملات زیرغور آئے جب کہ اگلے ہفتے ایک اہم اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں آئندہ کی پیشرفت سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تصدیقی مہم ایک ماہ پہلے شروع کی گئی اور اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ شناختی کارڈ کی تصدیق ہوئی تاہم 31 اگست کے بعد جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور باقاعدہ مقدمات کا آغاز ہوگا جس میں 14 سال قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -