پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت

پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت
پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ویب ڈیسک) پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے تحقیقاتی اداروں نے دہشت گرد کی تصویریں حاصل کرلیں۔میڈیا کے مطابق 26 جولائی کو صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ کے قریب پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کرنے والے ملزمان کی شناخت کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کے بعد گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کی جانب فرار ہوئے اور شبہ ہے کہ ملزمان نے موٹر سائیکل تبدیل کرلی تھی۔ ملزمان نے یونیورسٹی روڈ چھوڑ کر تیرہ ڈی کا رخ کیا اسی علاقے میں ایک پرائیویٹ کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے دہشت گردوںٕ کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان پینٹ شرٹ میں ہیں اورہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، تحقیقاتی ادارے ملزمان کی تصویروں کو پولیس کے پاس موجود جرائم پیشہ افراد کے ڈیٹا سے میچ کررہے ہیں جب کہ ضرورت محسوس ہوئی تو فوٹیج کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئےاسے بیرون ملک بھیجا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فوجی جوانوں کو مجموعی طور پر سات گولیاں لگی تھیں تاہم جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی نہیں مل سکے تھے۔

مزید :

کراچی -