مبینہ پولیس مقابلہ 5 ڈاکو ہلاک ، 3 فرار

مبینہ پولیس مقابلہ 5 ڈاکو ہلاک ، 3 فرار
مبینہ پولیس مقابلہ 5 ڈاکو ہلاک ، 3 فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک) ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکو مارے گئے جبکہ تین فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سات ڈاکو تھانہ سول لائنز کی حدود میں واردات کےبعد فرار ہورہےتھے کہ اطلاع ملنے پرپولیس انہیں جھال روڈ پر جالیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دوپولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں اورزخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید :

ساہیوال -