ڈاکو رانیاں دبئی پلٹ شخص کے کریڈٹ کارڈز لے اڑیں، 14 لاکھ کی شاپنگ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈاکو رانیوں کی لوٹ مار۔ دبئی پلٹ شخص کے کریڈ کارڈز لے اڑیں۔ مال مفت دل بے رحم 7 دنوں میں 14 لاکھ روپے کی شاپنگ۔ شاپنگ کے بعد بھوک بھی ولایتی برگر سے مٹائی۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈاکو رانیوں نے کریڈٹ کارڈ ہاتھ لگنے کے بعد پہلے اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مالز میں شاپنگ کی جی نہ بھرا تو شاپنگ کے لیے لاہور بھی جا پہنچیں۔ یہی نہیں ڈاکو رانیاں فیشن کی بھی دیوانی نکلیں۔ چوری کے کریڈٹ کارڈز سے برینڈڈ کپڑے اور موبائل خریدے۔ قیمتی گھڑیوں ، مہنگے پرفیومز اور میک اپ کا شوق بھی خوب پورا کیا۔ لٹنے والے شہری شفقت محمود نے تھانہ رمنہ میں رپورٹ درج کرا دی ہے مگر ڈاکوں حسیناؤں کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔