6 مسلح ملزمان چھ منٹ میں بینک سے پانچ لاکھ روپے لے اُڑے
کراچی (ویب ڈٰسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 6مسلح ملزمان 6منٹ میں بینک سے 5لاکھ روپے لے اُڑے ۔ پولیس نے بینک کے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
دنیا نیوز کے مطابق گلستان جوہر ٹائم اسکوائر کے قریب واقع نجی بینک میں چھ مسلح افراد داخل ہوئے ۔ انہوں نے عملے کو یرغمال بنایا اور محض 6 منٹ کی کارروائی کے دوران پانچ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے ۔ ڈاکو جاتے جاتے بینک کے سکیورٹی گارڈز کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے ۔ ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کے مطابق سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔