پاکستان دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا :بی ایم آئی

پاکستان دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا :بی ایم آئی
پاکستان دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا :بی ایم آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) بر طانوی ادارے بی ایم آئی کے مطابق پاکستان دنیا کی 10ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے۔ برطانوی ریسرچ ادارے کی جانب سے ایسے دس ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو آنے والے دس برسوں میں تیزی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیاء،کینیا، نائجیریا، فلپائن ، ویتنام اور میانمار شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان پیداواری مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ پاکستان میں تعمیراتی اور پیداواری شعبے جن میں ٹیکسٹائل اور کارسازی کے شعبے ترقی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سستی توانائی کے شعبہ میں پاکستان کے مقامی پیداواری شعبوں کو سب سے زیا دہ کامیابی حاصل ہوگی۔ادارے کے مطابق مذکورہ ممالک2025 تک عالمی معاشی پیداوار میں 4کھرب 30 ارب ڈالرکے حصہ دار ہونگے۔ ان ممالک کی سب سے زیادہ ترقی پیداواری اور تعمیراتی صنعت کو ہوگی۔ پاکستان، میانما اور بنگلہ دیش میں نئے تعمیراتی زون تشکیل پا رہے ہیں اور زیادہ ترقی تعمیراتی شعبوں میں نظر آئے گئی شہری آبادیوں میں روز بروز اضافہ ہو گا جس کے نتیجہ میں پیداواری شعبوں کو عروج ملے گا۔

مزید :

بزنس -