ساندہ سے لاپتہ ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ساندہ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتہ ہونے والا زین قصور سے اپنے گھر پہنچ گیا جسے دیکھ کر اہل خانہ خوشی سے نڈھال ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق زین ساندہ سے لاپتہ وہ گیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی تاہم آج وہ اپنے گھر پہنچ گیا ۔ زین کا کہنا ہے کہ اغواءکار اسے قصور لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اس نے بتایا کہ چنگ چی رکشے میں سوار دو افراد نے منہ پر کپڑا رکھ کر بے ہو ش کیا جس کے بعد اسے قصور لیجا یا گیا تاہم وہ رات کی تاریکی میں بھاگ کر قصور شہر پہنچا ۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں لوگوں نے کھانا کھلایا اور کرایہ دیکر گھر بھیجا ۔