کویت کے شوٹر نے اولمپکس کا پرچم اٹھانے سے انکار کردیا
ریوڈی جنیرو(ویب ڈیسک) کویت کے معروف شوٹر فہد الدیہانی نے ریو گیمز کی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کے بجائے اولمپکس کا پرچم اٹھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کویتی فوجی ہیں لہٰذا صرف اپنے ملک کا پرچم تھام سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی او سی،فیفا اور دیگر اداروں نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حکومتی مداخلت کے سبب کویت کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔آئی او سی نے فہد الدیہانی سے درخواست کی تھی کہ وہ افتتاحی تقریب میں اولمپکس پرچم تھام کر مارچ پاسٹ کریں لیکن کویتی آرمی افسر نے اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے آزاد حیثیت سے ایونٹ میں شرکت سے بھی انکار کردیا۔