”را“ نے سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز ہیک کر کے مواد چوری کرلیا

”را“ نے سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز ہیک کر کے مواد چوری کرلیا
”را“ نے سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز ہیک کر کے مواد چوری کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کی طرف سے کئی پاکستانی اداروں، سرکاری دفاتر میں کمپیوٹرز کو ہیک کر کے فائلز اور ڈیٹا چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اعلیٰ افسران اور ملک بھر کے دفاتر کے اسٹاف کو حفاظتی اقدامات بارے مراسلے بھجوا دئیے ، افسران اور کمپیوٹر آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں اور کسی ایسی میل یا مواد کو ڈاو¿ن لوڈ نہ کریں جس کے بھجوانے والے سے وہ آگاہ نہیں یا پھر انہیں نہیں معلوم کہ بھجوایا گیا مواد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ملک بھر میں اور صوبائی حکومت کے سروسز اینڈ جنرل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی ڈویڑنل کمشنرز، ڈی سی اوز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کو کمپیوٹر مواد کی چوری کو ناکام بنانے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ملک بھر کے سرکاری دفاتر کے اعلیٰ افسران اور اسٹاف کو بھجوائے گئے مراسلوں میں کہا گیا کہ ریڈ سیل کے عنوان سے کمپیوٹر میں موصول ہونے والی رپورٹ در حقیقت کمپیوٹر فائلوں کو چوری کرنے والا مال ویئر ہے ، ریڈ سیل کی ای میل فائل کو کھولنے سے کمپیوٹر پاس ورڈ، یوزر نیم اور کی اسٹروکس ، ایم ایس آفس ڈاکومینٹس بشمول ورلڈ اور پاور پوائنٹ وغیرہ کا نظام ای میل بھجوانے والے کے کنٹرول میں چلا جائے گا۔ مراسلے میں اعلیٰ افسران اور دفاتر کے اسٹاف کو کمپیوٹر کے ہیک ہونے کی چار علامات بتائی گئیں اور کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر ہیک ہونے کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول نمبر 95.211.189.56 (نیدر لینڈ ) کے سرورز کے پاس چلا جائے گا، مراسلے کے مطابق چاروں میں سے کسی ایک صورت کے واضح ہونے پر اعلیٰ افسران اور اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ کمپیوٹر کو فوری طور پر بند کر دیں اور ونڈوز کو بھی دوبارہ انسٹال کریں، ان کو اس حوالے سے دیگر ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ مراسلے کے مطابق کسی بھی مال ویئر کے موصول ہونے اور کمپیوٹر ہیک ہونے کی صورت میں سرکاری افسران اور اہلکاروں کو دو ای میلز پر فوری طور پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے مراسلے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سمیت ضلع کے دیگر اعلیٰ حکام کو موصول ہو گئے ہیں۔

مزید :

گوجرانوالہ -