وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء سے رابطوں کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا دیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء سے رابطوں کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا دیا
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراء سے رابطوں کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزراءسے رابطوں اور صوبے میں گورننس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا دیا۔ 

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تمام وزراءسے واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہیں گے جس کیلئے ایک گروپ بنادیا گیا ہے اور صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراءسے رابطوں کے ذریعے سرکاری امور کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ رہیں گے جس کیلئے انہوں نے صوبائی کابینہ کے تمام ارکان کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واٹس ایپ سمارٹ فونز پر سماجی رابطوں، ایک دوسرے کو پیغام رسانی اور معلومات کی فراہمی کا ایک آسان ذریعہ ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسٹ میسج، دستاویز، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو پیغامات کسی بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے موبائل نمبر پر بھیجی جاسکتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -