ترک وزیر خارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات، دوستی کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنا چاہیے، مشیر خارجہ، ناکام بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن ہے: میولود چاوش اوغلو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ترکی میں عوام کی جانب سے بغاوت کی کوشش ناکام بنانا جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان ترک عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان اور ترکی نے دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی، افغانستان میں امن سے متعلق ترکی اور پاکستان کے خیالات یکساں ہیں اور دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دوستی کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنا چاہیے۔
اپنے ہی جنازے پر لوگوں کی تعداد بڑھانے کے لئے شہری نے ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے لگا
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کی دہشتگرد تنظیم ہے، اس تنظیم نے تعلیمی اداروں اور دیگر شکلوں میں اپنا جال پھیلا رکھا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ پاکستان یہ دوسرا گھر ہے اور یہاں آکر بے انتہا خوشی ہوتی ہے پاکستانی عوام اور حکومت نے بغاوت کچلنے کیلئے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے۔