ایرانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی جاں بحق

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی جاں بحق
ایرانی فورسز کی فائرنگ سے پاکستانی جاں بحق

  

سبی  (این این آئی) ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق زبیر شہزاد ولد محمد یوسف عمر 24 سال سکنہ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ غیر قانونی طریقے سے ماشکیل کے راستے ایران میں داخل ہوا تھا۔ ایران کے شہر خاش میں فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ میت تفتان لیویز کے حوالے کردی گئی۔

مزید : سبی