کابل میں امریکی فوج کے لاجسٹک کمپاﺅنڈ پر خود کش حملہ، 100ہلاکتوں کا دعویٰ
کابل (صباح نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بگرام ائیربیس کے غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاﺅنڈ پر خود کش حملہ میں طالبان نے کم از کم 100 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹعک افغان دارالحکومت کابل میں بگرام ائیربیس کے قریب واقع غیر ملکی فوجیوں کے لاجسٹک کمپاﺅنڈ کے مرکزی دروازے سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جس کے بعد خود کش حملہ آوروں کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت بھی مارے گئے۔ طالبان نے غیر ملکی فوجیوں کے کمپاﺅنڈ پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں کم از کم 100افراد ہلاک ہوئے جبکہ حملہ آور کمپاﺅنڈ کے اندر بھی داخل ہوگئے تھے۔
دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کابل میں غیر ملکیون کے لئے سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ کابل کے نواحی علاقے میں طالبان نے بگرام ائیربیس کے قریب غیر ملکیوں کے گیسٹ ہاﺅس پر دھاوا بول دیا، سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔