انگلش ٹیم بین سٹوکس کے بغیر پاکستان کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے : جیمز اینڈر سن

انگلش ٹیم بین سٹوکس کے بغیر پاکستان کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے ...
انگلش ٹیم بین سٹوکس کے بغیر پاکستان کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے : جیمز اینڈر سن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرجیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم آل راؤنڈر بین سٹوکس کے بغیر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انگلینڈ ٹیم لارڈز میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو باآسانی زیر کرکے سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ،اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کو اس وقت دھچکا لگا تھا جب دو ماہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے مشہور آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک دفعہ پھر زخمی ہوکر میچ سے باہر ہوگئے تھے۔جیمز اینڈرسن نے تیسرے میچ میں کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اولڈ ٹریفورڈ میں کامیاب ہوئے ہیں وہ خوش کن تھا اور بدقسمتی سے ہم نے سٹوکس کو اس میچ میں کھویا تاہم مجموعی طور پر ایک مضبوط ٹیم کی کارکردگی تھی۔انہوں نے کہاکہ وہ بگ باس ہیں ،ان کے آنے سے ٹیم متوازن ہوتی ہے، وہ چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں اور باؤلنگ کی وجہ سے ٹیم میں بہترین توازن پیدا ہوتا ہے ،انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان کے بغیر کھیلا ہے اور ان کے بغیر جیتے ہیں تو وہی چیز ہم اسی ہفتے کرنے جارہے ہیں ،اینڈرسن نے سٹوکس کی جلد واپسی کی امید لگاتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوکر واپس آئیں گے اور اوول میں چوتھا ٹیسٹ کھیلیں گے ،اولڈ ٹریفورڈ میچ کے حوالے سے اینڈرسن نے کہاکہ بلے بازوں نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے میچ سے قبل بات کی تھی جو انھوں نے روٹ اور کک کی رہنمائی میں مکمل طور پر حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ بہترین کارکردگی تھی اور امید ہے کہ اگلے میچوں میں ہم ایسا کرسکیں گے۔

مزید :

کھیل -