رابعہ ہلاکت، 3 ماہ کا ڈیٹا موصول، اہم شخصیت ملوث ہونے کا انکشاف

رابعہ ہلاکت، 3 ماہ کا ڈیٹا موصول، اہم شخصیت ملوث ہونے کا انکشاف
رابعہ ہلاکت، 3 ماہ کا ڈیٹا موصول، اہم شخصیت ملوث ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مال روڈ کے فائیو سٹار ہوٹل میں رابعہ نصیر ہلاکت کیس میں اہم شخصیت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے مقتولہ کے موبائل فون کا تین ماہ کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

روزنامہ نئی بات کے مطابق لاہور کے فائیوسٹار ہوٹل میں لڑکی ہلاکت کیس کو چار روز گزرنے کے بعد تفتیشی ٹیم اور افسران کے حقائق جاننے کے باوجود معاملے کو حل کرنے سے گریزاں ہیں۔ اخبار کے مطابق رابعہ نصیر کو قتل والے دن صبح سویرے کالیں موصول ہوئیں اور اس کے بعد نجی موبائل نمبروں سے پیغامات اور مختلف کالیں بھی آئیں جبکہ اس کو موصول ہونے والی ایک کال 29 تاریخ کو رات 12 بجکر 33 منٹ پر آئی جس پر وہ گھنٹوں بات کرتی رہی۔ پولیس واقعہ کو خودکشی قرار دے کر اہم شخصیت کو بچانے میں سرگرم ہو گئی۔

مزید :

لاہور -