ملائیشیا نے جامعہ منصورہ کو پھر انٹرنیشنل حلال سرٹیفکیشن باڈی کی حیثیت سے منظوری دے دی
لاہور (ویب ڈیسک) ملائیشین گورنمنٹ نے جامعہ منصورہ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کی واحد انٹرنیشنل حلال سرٹیفکیشن باڈی کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے۔ جون 2016ءمیں ملائیشین گورنمنٹ کے سرکاریا دارے حلال حب ڈویژن اور جاکم کے نمائندہ وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور حلال سرٹیفکیشن کے سلسلے میں آڈٹ کیا اور ایک مرتبہ پھر جامعہ منصوبہ کو پاکستان کی واحد حلال سرٹیفکیشن باڈی کا درجہ دیا ہے۔