زیادتی کا شکارلڑکی کی پنجاب اسمبلی کے باہر انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش

زیادتی کا شکارلڑکی کی پنجاب اسمبلی کے باہر انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش
زیادتی کا شکارلڑکی کی پنجاب اسمبلی کے باہر انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اغو ا اور زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے پنجاب اسمبلی کے باہر انصاف نہ ملنے پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر عارفوالا کی 15 سالہ  لڑکی (ص) نے پولیس کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پاس موجود لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے اغوا کرکے زیادتی کی گئی لیکن پولیس مذاق اڑا رہی ہے اور انصاف فراہم کرنے کی بجائے تذلیل کررہی ہے۔ اگر مجھے انصاف فراہم نہ کیا گیا تو دوبارہ یہاں آؤں گی اور خود کشی کرلوں گی۔

مزید :

لاہور -