عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا۔
24نیوز کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس اور ٹی او آر کمیٹی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں 7اگست کو حکومت کیخلاف ریلی کے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ 5اگست کو وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف الیکشن کمیشن میں سماعت پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ دیگر اہم امور پر بھی مشاورت ہو گی۔