ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین سے بات کرنے کا بھی سلیقہ نہیں: غزالہ خان
نیویارک (آن لائن) خضر خان کو بیگم غزالہ خان نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا پتہ کہ قربانی کیا ہوتی ہے وہ لفظ قربانی سے نااشنا ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نہ تو حیاءکے مفہوم کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی انہیں بات کا احساس ہے کسی خاتون سے کس طرح کلام کیا جاتا ہے.
مضمون نگار کے مطابق ڈیموکریٹک کنونشن میں خضر خان نے ان سے پوچھا تھا کیا وہ کچھ کہنا چاہتی ہیں لیکن میں نے کہا کہ نہیں کیونکہ سٹیج کے پیچھے میرے بیٹے کی بڑی سی تصویر تھی میں اپنے بیٹے کے صدمے میں بدحال تھی اور میں نے اپنے اوپر بڑی مشکل سے قابو رکھا تھا میں ایک ماں ہوں اس بیٹے کی جس نے امریکہ کیلئے اپنی جان نچھاور کر دی مجھ سے اس وقت بولا نہیں جاسکتا تھا اس وقت اگر وہ کچھ نہیں بولیں لیکن تمام امریکیوں نے میرا دردضرور محسوس کیا۔