پنجاب میں41 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ

پنجاب میں41 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ
پنجاب میں41 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ 41 ہزار نئے استاتذہ بھرتی کئے جائینگے ‘ جنوبی پنجاب میں طالبات کے وظیفہ کو 200 سے بڑھا کر 1000 روپے جبکہ ملازمتوں کیلئے خواتین کا 33 فیصد کو ٹہ مختص کیا ہے۔ صوبے میں ہریونین کونسل میں طالبات کا ایک سکول لازمی بنایا جائیگا جبکہ جنوبی پنجاب میں نالج پارک تعمیر کیا جائیگا جسے 21 بڑی یونیورسٹیاں لیڈ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس میں ایف پی سی سی آئی اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے باہمی تعاون سے ”جنوبی پنجاب کے سکولوں میں انٹرپر ینیورشپ کی شمولیت “ کے عنوان سے منعقد علاقائی کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کئے گئے ہیں، 2008 میں سرکاری سکولوں میں 80 لاکھ طالبعلم تھے جبکہ موجود ہ تعداد سوا کروڑ ہو چکی ہے۔

حکومت انٹرپرینیو رشپ کو مکمل سپورٹ کریگی، تعلیم کے بجٹ میں 489 فیصد اضافہ کیا جبکہ 16 ارب کا سکالر شپ فنڈ رکھا ہے جس سے سوا لاکھ طالب علم مستفید ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کا حاضری اور دیگر ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -