سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ، سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ، سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ، سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 500 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 53 ہزار 150 روپے فی تولہ ہوگئی ہے جو کہ رواں سال کی بلند ترین سطح ہے۔ علاوہ ازیں 22 قیراط سونے کی قیمت 48 ہزار 675 روپے ہوگئی ہے جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 46 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

مزید :

بزنس -