سعودی عرب، 35 خواتین نے منشیات فروش شوہروں سے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا
جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں 35خواتین نے اپنے شوہروں کے منشیات میں ملوث ہونے پر مقامی عدالتوں سے طلاق کے لئے رجوع کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر خواتین کے شوہر یا تو منشیات فروش ہیں یا منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔اس سے قبل عدالت کی جانب سے اس ضمن میں مختلف رولنگ دی گئی تھی۔عدالت سے رجوع کرنے والی ایک خاتون نے مؤ قف اختیار کیا کہ متعدد بار علاج کرانے کے با جود اسکے شوہر نے منشیات کا استعمال ترک نہیں کیا لہذا انکا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہے۔