وزیر اعلیٰ سندھ نے سابق کرکٹر حنیف محمد کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوادیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق کرکٹر حنیف محمد کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوادیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ نے آغا خان ہسپتال میں سابق کرکٹر حنیف محمد کی عیادت کی تھی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ سے بے حد لگاو¿ ہے جبکہ حنیف محمد ان کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں اس لیے ان کے علاج کیلئے وہ دس لاکھ روپے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کیا گیا اپنا وعدہ وفا کردیا اور آج حنیف محمد کو 10لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوادیا ہے۔