ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہو گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے لاپتہ 15کارکنوں نے پا ک سر زمین پارٹی( پی ایس پی ) میںشمولیت اختیار کر لی ۔
24نیوز کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ ایم کیو ایم کے 15کارکن پی ایس پی کے مرکز پہنچ گئے اور مصطفیٰ کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مئی جون اور جولائی کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیے گئے پندہ کارکنوں نے بازیابی کے بعد پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بازیاب کارکنوں پر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں اور انکی بازیابی کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بتایا جائے بازیاب کارکن کہاں تھے اور کس طرح پی ایس پی میں شامل ہوئے ؟
ادھر پاک سر زمین پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مصفطیٰ کمال کے نظریات کی وجہ سے ایم کیو ایم کے کارکن ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں