میرا اور اداکار عمران خان کی بولڈ تصاویر منظر عام پرآگئیں
لاہور(ویب ڈیسک ) اداکار عمران اور اداکارہ میرا کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن سے دونوں کی قربت محسوس ہوتی ہے ۔سٹی 42 کے مطابق میرا نے ماضی میں اداکار عمران کے ساتھ تین فلموں میں کام کیا ہے۔ ان فلموں کے دوران میرا اور عمران کی قربت کی باتیں گردش کرتی رہی ہیں۔ اب پھر سے دونوں نے کئی برسوں کے بعد فلم ”شور شرابا “ میں اکٹھے کام کیا ہے ۔ نجی اخبار نے عمران کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس فلم میں میرا کی عمران کے ساتھ کافی نزد یکیاں دیکھنے کوملی ہیں۔ کئی مواقع پر تو دونوں کئی کئی گھنٹے ایک ساتھ ہی بیٹھے دیکھے گئے ہیں۔تاہم اداکارہ میرا کی اداکارعمران کے ساتھ بولڈ تصاویر سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ نجی اخبار کی جانب سے بھی تصاویر شائع نہیں کی گئی ہیں ۔
عمران سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں بہت سے لوگوں سے ملنا ملانا ہوتا ہے ۔ میرا فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں۔ کسی سینئر فنکار سے بات کرنے میں یا تصویر بنوانے میں کوئی برائی تو نہیں ہونی چاہیے۔ اداکارہ میرا نے اس حوالے سے کہا کہ اس طرح کی باتیں کرنے والے بہت سے لوگ ہیں۔ لوگوں کے پاس دوسروں پر تنقید کرنے کیلئے بڑا وقت ہے۔ وہ ایسا کر کے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کرتے ہیں۔