شیخ رشید نے امریکا میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی

شیخ رشید نے امریکا میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی
شیخ رشید نے امریکا میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر تحریک استحقاق جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر قائمہ کمیٹی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے امریکا میں داخلے پر پابندی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ 21مارچ کو امریکا سے پابندی کا کہہ کر جہاز سے اتاردیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ صرف امریکی فضاﺅں سے گزرنا تھا اورسفری کاغذات کے باوجود مجھے کیوں روکا گیا ؟
سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر وزارت خارجہ سے 7روز میں جواب طلب کر تے ہوئے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے امریکی ایجنسی نے شیخ رشید کو کیوں روکا ؟جس پر وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے امریکا میں کلیئرنس نہ ہونے کی تحریر دی ۔ امریکا نے آئندہ شیخ رشید کو نہ روکنے کا یقین دلایا ہے اور اس معاملے پرامریکا کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -