کیپٹن صفدر نے شیریں مزاری کو تبلیغ میں چالیس دن لگانے کا مشورہ دیدیا

کیپٹن صفدر نے شیریں مزاری کو تبلیغ میں چالیس دن لگانے کا مشورہ دیدیا
کیپٹن صفدر نے شیریں مزاری کو تبلیغ میں چالیس دن لگانے کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کو تبلیغ میں چالیس دن لگانے کا مشورہ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری اور کیپٹن صفدر کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس میں سعودی عرب میں دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرار داد پر لفظی جنگ شروع ہوگئی۔اس دوران ریٹائر کیپٹن صفدر نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کسی تبلیغی جماعت کے ساتھ چالیس دن لگائیں ،تحریک انصاف کو بتایاجائے کہ دین کیاہے ۔تحریک انصاف کی رہنما نے کیپٹن صفدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہمیں دین نہ سکھایا جائے ،تحریک انصاف مذمتی قرار داد کی حمایت کرتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -