وزیر اعظم نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے جمعرات کو مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین ا سمبلی کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔اجلاس جمعرات کی صبح وزیر اعظم سکریٹریٹ میں ہو گا جہاں نواز شریف نے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ڈھائی سال بعد طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال پر پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاناما لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا اور اپوزیشن احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔