قیامت کی نشانی؟ شادی کرکے برطانیہ جانے والی پاکستانی خاتون کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایسی ویڈیوز بنا کر پاکستان بھیجتی رہی کہ سن کر واقعی آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

قیامت کی نشانی؟ شادی کرکے برطانیہ جانے والی پاکستانی خاتون کی ایسی شرمناک ...
قیامت کی نشانی؟ شادی کرکے برطانیہ جانے والی پاکستانی خاتون کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ایسی ویڈیوز بنا کر پاکستان بھیجتی رہی کہ سن کر واقعی آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  



لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں میں مقیم ایک پاکستانی نژاد خاتون نے ایسی ناقابل یقین بے حیائی اور جنسی حیوانیت کا مظاہرہ کر ڈالا کہ اہل مغرب بھی توبہ توبہ کر اٹھے ہیں اور برطانوی میڈیا اس واقعے کو ملک کی تاریخ کے شرمناک ترین جرائم میں شمار کررہا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ خاتون نے اپنے ہی 14 سالہ بیٹے کے ساتھ ناصرف متعدد بار بدفعلی کی بلکہ اس بے حیائی کی ویڈیوز بنا کر پاکستان میں موجود اپنے ایک رشتہ دار کو بھی بھیجتی رہی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون چار بچوں کی ماں ہے اور اس نے ایک عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ شیطانی کھیل شروع کر رکھا تھا۔ کارڈیف سے تعلق رکھنے والی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے والدین نے 13 سال کی عمر میں اسے سکول سے اٹھالیا اور زبردستی اس کی شادی کردی۔ نامعلوم وجوہات کی بناءپر خاتون نے اپنے نوعمر بیٹے کے ساتھ بے حیائی شروع کر دی، جس کی 100 سے زائد تصاویر اور متعدد ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔

کونسے جوڑے موبائل پر ایک دوسرے کو شرمناک تصاویر بھیجتے ہیں؟ سائنسدانوں نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون کی تلاشی پر 119 قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں جبکہ کمسن بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی تین ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا خاوند اس پر تشدد کرتا تھا اور وہ ایک تکلیف دہ زندگی گزاررہی تھی، لیکن اپنے نوعمر بیٹے کے ساتھ بے حیائی کا تعلق استوار کرنے اور اس بے حیائی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے بارے میں وہ کوئی جواب نہ دے سکی۔ عدالت نے شیطان صفت خاتون کے مقدمے کی سماعت کے بعد اسے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس